انصاف کو یقینی بنانے کے لئے پولیس افسران کے لئے قوانین سے آگاہی ضروری ہے، دہشتگردی کے خلاف مؤثر کاورائی کا بین الاقوامی معیار رکھنے پر ایس ایس یو کی کارکردگی قابل تعریف ہے، سابق چیف جسٹس سعید الزماں صدیقی کا ہیڈکوارٹر کا دورہ، اسپیشل سکیورٹی یونٹ میں افسران و کمانڈوز سے خطاب
پیر 14 دسمبر 2015 22:32
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 دسمبر۔2015ء) سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس سعیدالزماں صدیقی نے کہاہے کہ عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے سرکاری افسران خاص طور پر پولیس افسران کے لیے قوانین سے آگاہی نہایت ضروری ہے۔وہ پیر کو یہاں اسپیشل سکیورٹی یونٹ میں افسران و کمانڈوز سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سرکاری افسران خاص طور پر پولیس افسران و اہلکاروں میں خدمت کے جذبے کو اجاگر کیا جائے تاکہ وہ محنت و لگن کے جذبے سے سرشار ہوکر اپنے فرائض منصبی دلجمعی سے انجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ صرف قوانین بنانے سے انصاف فراہم نہیں ہوجاتا بلکہ قوانین کو ان کی روح کے مطابق عمل کرنا نہایت ضروری ہوتا ہے ۔ اسی طرح کرپشن ،بدعوانی اور انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف کامیاب جدوجہد کی سکتی ہے۔(جاری ہے)
جسٹس سعیدالزماں نے زور دے کرپولیس افسران کو کہا کہ وہ بنیادی حقوق کے قوانین سے مکمل آگاہی حاصل کریں تاکہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنا مؤثر کردار ادا کر سکیں ۔
کیونکہ قوانین سے واقفیت کے بغیر انصاف کی فراہمی ناممکن ہے۔اے آئی جی سکیورٹی سندھ پولیس مقصود احمد نے یونٹ کی کارکردگی، ملازمین کے سلیکشن و بھرتی کے طریقے کار و افسران واہلکاروں کو فراہم کی جانے والی پیشہ ورانہ تربیت کے بارے میں آگاہ کیا ۔جسٹس سعید الزماں صدیقی نے اسپیشل سیکورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے تمام شعبوں کااے آئی جی مقصود احمد کے ہمراہ تفصیلی دورہ کیا اور ادارے کو معیاری اور کمانڈوز کو جدید طرز پر پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی کے عمل کو سراہا۔ جسٹس سعید الزماں صدیقی نے بین ا لاقوامی ادارہ یونائیٹڈ کنگڈم ایکریڈیٹیشن سسٹم (اوکاس)برطانیہ کی جانب سے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کو انسداد دہشتگردی کے لیے کئے جانے والے اقدامات کو بین الاقوامی معیا کا تسلیم کرتے ہوئے آئی ایس او سرٹیفکٹ جاری کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے اسے پولیس کے لئے اعزاز قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ پولیس کے دیگر ادارے بھی انہی خطوط پر استوار کئے جائیں گے۔ جسٹس سعید الزماں صدیقی نے اسپیشل سیکورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے شہداء کمانڈوز کو خراج عقیدت پیش کیااور عوام کی حفاظت کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر انکی خدمات کو سراہا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبوں میں گہرا تعاون اور تعلق کو پذیرائی دینے کی ضرورت ہے.شہبازشریف
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام ..
لیاقت آباد کے تاجر سے 10لاکھ بھتہ طلب کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار
ایرانی صدر کے دور ہ کراچی کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے، ڈی آئی جی سیکیورٹی
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان ..
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
کراچی کو ایک دن بند رکھنے سے ساڑھے 3 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان ..
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
اداکارہ ثناء جاوید نے ایک بار پھر سوئمنگ پول سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تصویر شیئر کردی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبوں میں گہرا تعاون اور تعلق کو پذیرائی دینے کی ضرورت ہے.شہبازشریف
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجوادیئے، سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
-
ملک بھر سے حج پروازیں 9 مئی سے شروع ہونگی،ترجمان وزارت مذہبی امور
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا پہلا اجلاس
-
بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار
-
رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
-
فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال