عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے سرکاری افسران خاص طور پر پولیس افسران کے لیے قوانین سے آگاہی نہایت ضروری ہے،سابق چیف جسٹس سعیدالزماں صدیقی

پیر 14 دسمبر 2015 22:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 دسمبر۔2015ء) سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس سعیدالزماں صدیقی نے کہاہے کہ عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے سرکاری افسران خاص طور پر پولیس افسران کے لیے قوانین سے آگاہی نہایت ضروری ہے۔انہوں نے یہ بات اسپیشل سکیورٹی یونٹ میں افسران و کمانڈوز سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سرکاری افسران خاص طور پر پولیس افسران و اہلکاروں میں خدمت کے جذبے کو اجاگر کیا جائے تاکہ وہ محنت و لگن کے جذبے سے سرشار ہوکر اپنے فرائض منصبی دلجمعی سے انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف قوانین بنانے سے انصاف فراہم نہیں ہوجاتا بلکہ قوانین کو ان کی روح کے مطابق عمل کرنا نہایت ضروری ہوتا ہے ۔ اسی طرح کرپشن ،بدعوانی اور انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف کامیاب جدوجہد کی سکتی ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس سعیدالزماں نے زور دے کرپولیس افسران کو کہا کہ وہ بنیادی حقوق کے قوانین سے مکمل آگاہی حاصل کریں تاکہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنا مئوثر کردار ادا کر سکیں ۔

کیونکہ قوانین سے واقفیت کے بغیر انصاف کی فراہمی ناممکن ہے۔اے آئی جی سکیورٹی سندھ پولیس مقصود احمد نے یونٹ کی کارکردگی، ملازمین کے سلیکشن و بھرتی کے طریقے کار و افسران واہلکاروں کو فراہم کی جانے والی پیشہ ورانہ تربیت کے بارے میں آگاہ کیا ۔جسٹس سعید الزماں صدیقی نے اسپیشل سیکورٹی یونٹ(SSU) کے تمام شعبوں کااے آئی جی مقصود احمد کے ہمراہ تفصیلی دورہ کیا اور ادارے کو معیاری اور کمانڈوز کو جدید طرز پر پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی کے عمل کو سراہا۔

جسٹس سعید الزماں صدیقی نے بین ا لاقوامی ادارہ یونائیٹڈ کنگڈم ایکریڈیٹیشن سسٹم (UKAS)برطانیہ کی جانب سے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ SSU) ( کو انسداد دہشتگردی کے لیے کئے جانے والے اقدامات کو بین الاقوامی معیا کا تسلیم کرتے ہوئے ISO سرٹیفکٹ جاری کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے اسے پولیس کے لئے اعزاز قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ پولیس کے دیگر ادارے بھی انہی خطوط پر استوار کئے جائیں گے۔جسٹس سعید الزماں صدیقی نے اسپیشل سیکورٹی یونٹ(SSU) کے شہداء کمانڈوز کو خراج عقیدت پیش کیااور عوام کی حفاظت کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر انکی خدمات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں