کراچی : پی آئی اے نجکاری کے خلاف ملازمین کا احتجاج ، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہیڈ آفس میں‌مکمل سناٹا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 دسمبر 2015 10:40

کراچی : پی آئی اے نجکاری کے خلاف ملازمین کا احتجاج ، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہیڈ آفس میں‌مکمل سناٹا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15دسمبر 2015 ء) : ملک بھر میں پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف پی آئی اے ملازمین دفاتر بند کر کے پُرامن احتجاج کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کال پر ملک بھر کے پی آئی اے ملازمین دفاترکے باہر اکٹھے ہوئے اور احتجاج کیا۔ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ادارے کی مجوزہ نجکاری کیلئے جاری کیا گیا صدارتی آرڈیننس واپس لے۔

(جاری ہے)

مطالبات کی منظوری اور صدارتی آرڈیننس کے خاتمے تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ورکنگ ڈے پر پی آئی اے کے ہیڈ آفس کے میں مکمل سناٹا ہے ، ملازمین نے احتجاج کے لیے ہیڈ آفس کے سامنے سڑک بلاک کر رکھی ہے. ہیڈ آفس کی تالہ بندی کے سبب چئیر مین سمیت کوئی بھی جی ایم دفتر میں داخل نہ ہو سکا جبکہ دفاتر پر تالہ بندی کی وجہ سے ڈائریکٹرز کی جانب سے مارننگ بریفنگ بھی نہ ہو سکی.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں