پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے باعث تمام ڈیپارٹمنٹس بری طرح متاثر ہیں، ترجمان پی آئی اے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 دسمبر 2015 10:47

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15دسمبر 2015 ء) : پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے باعث تمام ڈیپارٹمنٹ بُری طرح متاثر ہیں، البتہ فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے ، ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ ملازمین کے احتجاج کے سبب پی آئی اے کے دفاتر نہیں کھل سکے جبکہ ہیڈ آفس بند ہونے کی وجہ سے متعدد آفیسرزڈیوٹی پر نہیں آسکے ۔

(جاری ہے)


دوسری جانب بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف جزوی ہڑتال کی جا رہی ہے ، بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن جاری ہے جبکہ صدر میں موجود پی آئی اے کا بکنگ آفس احتجاج کے باعث بند رکھا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں