کراچی : سکیورٹی خدشات ، آئی جی سندھ نے سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 دسمبر 2015 11:10

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15دسمبر 2015 ء) : سکیورٹی خدشات کے پیشٍ نظر آئی جی سندھ غلام حید رجمالی نے سندھ کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں کے اطراف میں پولیس کے گشت کو مزید مؤثر بنایا جائے . انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے لیے اسکول انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کیا جائے اور سکیورٹی کو مزید فول پروف بنانے کے لیے طلبا ، اساتذہ اور اسٹاف کو خصوصی کارڈز جاری کیے جائیں.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں