کراچی ، ملیر میں ماں اور بیٹی پراسرار طور جاں بحق ، موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی

منگل 15 دسمبر 2015 11:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 دسمبر۔2015ء ) کراچی کے علاقے ملیر میں ماں اور بیٹی پراسرار طور جاں بحق ہوگئیں۔اہلخانہ کی جانب سے ہسپتال انتظامیہ کو پوسٹ مارٹم کی اجازت نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو زرائع کے مطابق ملیر میں ماڈل کالونی کی عالمگیر سوسائٹی کے ایک گھر میں ماں اور بیٹی پراسرار طور جاں بحق ہوگئیں جنہیں کاروائی کے لئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق دونوں ماں بیٹی ہیں اور جن کی شناخت 30سالہ کرن اور 6 سالہ جویریہ کے نام سے ہوئی ہے،اہلخانہ کی جانب سے ڈاکٹروں کو پوسٹمارٹم کی اجازت نہیں دی گئی جس کے باعث وجہ موت معلوم نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں