فہد مصطفی اور ماہرہ خان ایک ساتھ فلم میں کام کریں گے

منگل 15 دسمبر 2015 12:59

فہد مصطفی اور ماہرہ خان ایک ساتھ فلم میں کام کریں گے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 دسمبر۔2015ء) اداکار فہد مصطفی اوراداکارہ ماہرہ خان ایک ساتھ فلم میں کام کریں گے ۔ دونوں فنکار اب تک اپنے ٹی وی ڈرامہ کیریئر میں تو ایک ساتھ کام نہ کرسکے تاہم ان دونوں فنکاروں کا پیئر اب فلمی ہیرو و ہیروئین کے روپ میں سلورسکرین پر نظر آئیگا۔دونوں فنکاروں کو فلم نامعلوم افراد کے فلمساز فضا علی اور ہدایتکار نبیل قریشی نے نئی فلم کے لئے کاسٹ کیا ہے جس کا نام ابھی نہیں رکھا گیا جبکہ دیگر کاسٹ ابھی زیر غور ہے ۔

(جاری ہے)

فلم کی عکس بندی کا ا?غاز رواں ماہ کے آخری ہفتے میں شیڈول کیا گیا ہے ۔مذکورہ فلم کی تمام تر عکس بندی کراچی میں ہی کی جائے گی۔اس کے علاوہ فہد مصطفی اپنی ذاتی فلم کی کاغذی تیاریوں میں بھی مصروف ہیں۔اداکارہ ماہرہ خان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ منتخب کرداروں اور اچھے سکرپٹ کو ترجیح دے رہی ہوں۔ 2016 کا انتظار ہے میری فلم ہومن جہاں کی ریلیز سے نئے سال کا آغاز ہوگا جس سے کافی امیدیں ہیں۔ واضح رہے کہ ماہرہ خان کی بھارتی فلم رئیس بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ نئے برس میں ہی ریلیز کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں