کراچی : اگر پی ٹی آئی حکومت میں آئی تو میں چلا جاوں گا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 دسمبر 2015 14:41

کراچی : اگر پی ٹی آئی حکومت میں آئی تو میں چلا جاوں گا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15دسمبر 2015 ء) : اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی حکومت میں آ گئی تو میں چلا جاؤں گا، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے محض ٹویٹر اور فیس بک پر ہی مہذب ہیں، اگر ان کو دیکھا جائے تو سب کسی نہ کسی معروف تعلیمی ادارے سے تعلیم حاصل کر چکے ہیں لیکن جب انہیں انفرادی طور پر دیکھا جاتا ہے تو نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں. انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو خص قسم کے پھل کھانے چاہئیں تا کہ ان کی گفتگو مہذب ہو سکے. انہوں نے پی ٹی آئی سے متعلق مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں