صنعتوں کو اضافی بجلی آپس میں شیئر کی اجازت ملنے کی توقع

منگل 15 دسمبر 2015 15:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15دسمبر۔2015ء) صنعتوں کو اضافی بجلی آپس میں شیئر کرنے کی اجازت دے جائے گی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی ، انڈسٹریل فورم کے زیر اہتمام ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا کہ یہ معاملہ نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) کے ساتھ اٹھایا جائے گا تاکہ قواعد و ضوابط وضع کئے جا سکیں ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ صارفین کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس بات کو مثبت مقابلے کے ذریعے یقینی بنایا جائے گا تاہم انہوں نے کہا کہ الیکٹرک کے ساتھ نیا معاہدہ کیا جا رہا ہے اور یہ معاملہ جلد حل ہو جائے گا تاکہ صارفین کے حقوق کا تحفظ ہو سکے ۔ ایک توازن قائم کیا جائے گا تاکہ سرمایہ کاری بھی محفوظ رہے ۔انہوں نے تھرکول پر حکومتی کوششوں پر بھی توجہ دی گئی انہوں نے تجویز دی کہ صنعت کار ایک ورکنگ گروپ بنائیں تاکہ وہ معاملات کے حل کے لئے وزارت سے رابطہ کر سکیں انہوں نے کہا کہ حکومت تجارت اور صنعتوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے تیار رہے تاہم یہ بات بھی اہم ہے کہ آپ اپنی مدد آپ کے تحت مسائل خود بھی حل کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں