ٹیسٹ کرکٹ میں ابھی تک صرف دو کھلاڑیوں کو کیریئر میں 100 چھکے مارنے کا اعزاز حاصل ہوا

منگل 15 دسمبر 2015 15:13

ٹیسٹ کرکٹ میں ابھی تک صرف دو کھلاڑیوں کو کیریئر میں 100 چھکے مارنے کا اعزاز حاصل ہوا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15دسمبر۔2015ء) ون ڈے کرکٹ میں چھکوں اور چوکوں کی برسات تو جاری رہتی ہے تاہم ٹیسٹ کرکٹ میں ایسی تیزی ابھی تک نظر نہیں آتی۔ اس فارمیٹ میں کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے اصل جوہر دکھا کر شائقین کرکٹ سے داد وصول کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ میں کئی کھلاڑی چھکے مارنے کی سنچری پوری کر چکے ہیں تاہم شائقین کرکٹ کیلئے یہ حیرانگی کی بات ہوگی کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ابھی تک صرف دو کھلاڑیوں کو کیریئر میں 100 چھکے مارنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر بلے باز ایڈم گلکرسٹ 100 چھکے لگا کر ٹیسٹ کیریئر میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے دوران 677 چوکے بھی لگائے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میکالم ٹیسٹ کرکٹ کی 139 سالہ تاریخ میں ٹیسٹ میچوں میں چھکوں کی سنچری مکمل کرنے والے دوسرے بیٹسمین بن گئے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف ڈوینڈن میں پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز 2 چھکے مارے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں