آصف علی زرداری کا دسمبر کے آخری ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان

منگل 15 دسمبر 2015 16:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 دسمبر۔2015ء) سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا دسمبر کے آخری ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سینئر رہنماوٴں کی جانب سے آصف زرداری کو بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر پاکستان آنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔رہنماوٴں کا کہنا ہے کہ وطن واپسی سے متعلق تاثر زائل کرنے کا یہ بہترین موقع ہے ۔آصف زرداری محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی میں ضرور شرکت کریں ۔واضح رہے کہ آصف علی زرداری ایک بیان دینے کے بعد دبئی چلے گئے تھے اور کافی عرصے سے اہم اجلاسوں کی صدارت دبئی میں ہی کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں