کراچی، شرپسند اور دہشت گرد ملک کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں ،سرکوبی کیلئے ،اقدامات نہایت ضروری ہیں ،اکرام ترمذی

منگل 15 دسمبر 2015 17:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 دسمبر۔2015ء) جعفریہ الائنس کی سپریم کونسل کے رکن اور معروف عالم دین مولانا اکرام حسین ترمذی نے کہا کہ شرپسند اور دہشت گرد ملک کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں جن کی سرکوبی کیلئے ،اقدامات نہایت ضروری ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کالونی میں علماء و معززین کی مشترکہ نشست سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اس وقت کراچی سے لیکر خیبر تک کوئی بھی محفوظ نہیں خصوصاً پارہ چنار کوئٹہ اور کراچی میں دہشت گرد ٹولہ عوام کا خون بہا رہا ہے ،جبکہ حکومت سرحد عوام کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے ۔

جسکی وجہ سے وہاں دہشت گرد ٹولہ آزادی سے عوام کیخلاف کاروائیوں میں مصروف ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں سیکیورٹی فورسز جو خدمات انجام دے رہی ہیں وہ قابل تحسین اور پوری پاکستانی قوم اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ،انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کو جاری رکھا جائے تاکہ یہاں سے دہشت گردی کا خاتمہ کو ممکن بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں