انٹرکامرس ریگولر سال اول کے نتائج کا اعلان ،بروقت اجراء کی روایت برقرار رکھی، محمد عمران خان چشتی
رواں سال کے آخری نتائج تھے، عملے کی کارکردگی لائق تحسین ہے، کامرس ریگولر کے نتائج کے موقع پر ناظم امتحانات کی گفتگو
منگل 15 دسمبر 2015 18:11
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 دسمبر۔2015ء) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ سال اول کامرس ریگولر کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ کامرس ریگولر کے نتائج اس سال کے آخری نتائج تھے جس کا بروقت اعلان کر کے انٹربورڈ نے وقت پر شفاف نتائج کے اجراء کی اپنی روایت کو برقرار رکھا ہے۔
ناظم امتحانات نے انٹربورڈ کے عملے خصوصاً شعبہ امتحانات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نتائج کی تیاری، بروقت اجراء اور شفافیت کا عنصر برقرار رکھنے کیلئے انٹربورڈ خصوصاً شعبہ امتحانات کے عملے کی کارکردگی مثالی اور لائق تحسین ہے۔(جاری ہے)
نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ کامرس ریگولر سال اول کے امتحانات میں 33627 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 33052 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 10723 امیدوار تمام سات پرچوں میں، 5127 چھ پرچوں میں، 4107 پانچ پرچوں میں، 3379 چار پرچوں میں، 2983 تین پرچوں میں، 2668 دو پرچوں میں جبکہ 2398 امیدوار ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے۔
محمد عمران خان چشتی نے بتایا کہ ان امتحانات میں سات پرچوں میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کا تناسب 32.49 فیصد ،چھ پرچوں میں 15.53 فیصد، پانچ پرچوں میں 12.44 فیصد، چار پرچوں میں 10.24 فیصد، تین پرچوں میں 9.04 فیصد، دو پرچوں میں 8.08فیصد جبکہ ایک پرچے میں 7.27 فیصد رہا۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سندھ حکومت کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرانے کا فیصلہ
سندھ میں یکم مئی کو یوم مزدور پر چھٹی کا اعلان
اے وی ایل سی پولیس نے موٹرسائیکل چوری اور سرقہ شدہ موٹرسائیکلوں کی پارٹس خریدنے والے کباڑیوں سمیت 6 ملزمان ..
سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور سوئیپ پروجیکٹ کے اشتراک سے بین الاقوامی معیار کے طرز پرماڈرن جی ٹی ایس کی ..
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی معاشی بحالی کی طرف پہلا قدم ہے‘محمود مولوی
پی ایس او کا مالی سال 2024کے نو ماہ میں 13.4ارب روپے کا منافع
مہنگی بجلی ،لوڈشیڈنگ ،اًوربلنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا، محمد سلیم عطاری
جماعت اسلامی رہنمائوں کی جانب سے پروفیسر عبدالغنی فاروق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
جماعت اسلامی سندھ کامختلف ادویات کی قلت اور بلیک میں زیادہ قیمت میں فروخت پرتشویش کا اظہار
گیلپ،جامعہ ہمدرد ،جامعہ کراچی اور اتالیق فانڈیشن کی اشتراک سے چار روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب
سرسید یونیورسٹی کے ستائیسویں کانووکیشن کے موقع پر 1100 سے زائدطلبا و طالبات کو ڈگریاں تفویض کی گئیں
ایران سے اچھے تعلقات خطے کے مفاد میں ہیں اور ملک کو بھڑان سے نکالنے میں معاون ہوں گے،شہنیلہ خانزادہ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات