ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کیلئے اعزاز دیا

منگل 15 دسمبر 2015 18:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 دسمبر۔2015ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کو معیاری تعلیم کے سلسلے میں سب سے اعلیٰ کیٹیگری ’’ڈبلیو‘‘ کا اعزاز دیا ہے۔ سندھ مدرسہ یونیورسٹی کو ڈبلیو کیٹیگری کا اعلیٰ اعزاز مختلف پیرامیٹرس کی بنیاد پر دیا گیا، جن میں سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے تعلیمی پروگرامس کاجائزہ لینا بھی شامل تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ2012ء میں قائم ہونے والی سندھ مدرسہ یونیورسٹی وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ کی سربراہی میں صرف تین برسوں کے قلیل عرصے میں ملک کی ایک بہترین یونیورسٹی بن کر ابھری ہے۔سندھ مدرسہ یونیورسٹی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی مادرعلمی ہے جہاں پر انہوں نے اپنے تعلیمی کیریئر کا سب سے زیادہ وقت (1877 سے 1892ء تک) گذارا تھا۔

انہیں اپنی مادرعلمی سے بے انتہا پیار اور محبت تھی، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی آخری وصیت کے ذریعے اپنی ذاتی ملکیت کا تیسرا حصہ سندھ مدرستہ الاسلام کو دیا تھا، اور انہوں نے ہی اسے1943ء کو کالج کا درجہ بھی دیا تھا۔ اب بانی پاکستان کی مادر علمی یونیورسٹی کا درجہ حاصل کرنے کے بعد ملک کی ایک معیاری یونیورسٹی بن گئی ہے، جس کا اعتراف اب ہائر ایجوکیشن کمیشن بھی کررہاہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں