جنوبی کوریا کے سفیر کی راجہ ظفرالحق سے ملاقات

دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ اور مضبوطی کی طرف بڑھانے سے متعلق تبادلہ خیال

منگل 15 دسمبر 2015 20:39

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 دسمبر۔2015ء) سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق نے جنوبی کوریا کے سفیر ڈاکٹر سونگ جونگ ہوان سے منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مضبوطی کی طرف بڑھانے سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔ ثقافتی اور معاشی اعتبار سے پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی غور کیا گیا اور قائد ایوان راجہ ظفرالحق نے اس سلسلے میں جنوبی کوریا اور پاکستان سفراء کے کردار کو سراہتے ہوئے اہم قرار دیا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں