جنرل راحیل شریف کی خدمات نشان حیدر کی متقاضی ہیں ‘سولنگی اتحاد

راحیل شریف نے جمہوریت و وطن بیک وقت دونوں کے تحفظ کا کارنامہ انجام دیا ہے ‘ امیرسولنگی جنرل راحیل شریف کو فرنٹیئر فورس رجمنٹ کے کرنل کے بیج لگائے جانے پر سولنگی اتحاد کی مبارکباد

منگل 15 دسمبر 2015 23:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 دسمبر۔2015ء) سربراہ افواج پاکستان جنرل راحیل شریف کو فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی چھٹی بٹالین کے کرنل کے بیج لگائے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر وبزرگ رہنما امیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی اور سردار خادم حسین سولنگی ‘وڈیرو علی اصغر سولنگی ‘ علی مراد سولنگی ‘ سہراب سولنگی ‘ ذوالفقار سولنگی ‘ راجہ ڈاہر سولنگی ‘ خادم سولنگی ایڈوکیٹ ‘ ایڈوکیٹ دیدار سولنگی و دیگر نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی عسکری خدمات ناقابل فراموش ہیں انہوں نے جس طرح سربراہ عساکر کی حیثیت سے جمہوریت کا احترام کرتے ہوئے ملک میں امن قائم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے وہ مثالی و تاریخ ساز ہے اور ان کی خدمات نشان حیدر کی متقاضی ہیں اسلئے پاکستان سولنگی اتحاد جنرل راحیل شریف کیلئے نشان حیدر کا مطالبہ کرتا ہے اور اگر یہ مطالبہ منظور کرلیا جاتا ہے تو جنرل راحیل شریف نشان حیدر پانے والے وہ پہلے پاکستانی محافظ ہوں گے جنہیں ان کی زندگی میں ہی تحفظ و ترقی وطن کیلئے نشان حیدر سے نواز کر عسکری اعزازات کی تاریخ میں ایک نیا باب لکھا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں