وزیر بلدیات سند ھ کی ہدایت پر ضلع جنوبی کی مختلف شاہراہوں پر ریموول آپریشن کا آغاز

بدھ 16 دسمبر 2015 16:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) صوبائی وزیر بلدیاتی خان محمد شورو کی ہدایت پر محکمہ لوکل ٹیکس کا ضلع جنوبی کے مختلف شاہراہوں پر غیر قانونی اور بائی لاز کے خلاف نصب سائن بورڈز کے خلاف آپریشن کے دوران صدر ٹاؤن کی مختلف شاہراہوں ،ہائپر اسٹار اور تین تلوار کے اطراف سے 16عدد15X45بڑے سائن بورڈ اور درجنوں ڈائریکشن بورڈ ،پائلون جو کہ شاہراہوں کی سنٹرل آئی لینڈ ،گرین بیلٹس اور پل و فلائی اوور کے نیچے لگائے گئے تھے آپریشن کے دوران ریموو کردیئے گئے ۔

دوران آپریشن صوبائی ویر بلدیات خان محمد شورو محکمہ لوکل ٹیکس کی جانب سے جاری ریموول آپریشن کا معائنہ کرنے رات گئے پہنچ گئے اس موقع پر ان کے ہمراہ سنیئر ڈائریکٹر لوکل ٹیکس کے ایم سی عبدالراشد خان ،ایڈیشنل ڈائریکٹر و ریموول انچارج لوکل ٹیکس کے ایم سی محمد متین صدیقی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

عبدالراشد خان نے صوبائی وزیر بلدیات کو سپریم کورٹ کے احکامات گورنر سندھ ،کمشنر کراچی اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ہدایت اور مکمل نگرانی میں شاہراہ فیصل سمیت شہر کی مختلف اہم شاہراہوں سے غیر قانونی اور بائی لاز کے خلاف نصب کئے گئے سائن بورڈز ہٹا دیئے گئے ہیں انشا اللہ ایک ہفتے کے اندر ضلع جنوبی کی شاہراہوں سے غیر قانونی سائن بورڈز سے کلیئر کردیا جائیگا ۔

اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات خان محمد شورو نے محکمہ لوکل ٹیکس کے ایم سی کی جانب سے جاری آپریشن کو موثر بنا نے کے لئے شاہراہوں سے بے ہنگم سائن بورڈز کے خلاف آپریشن کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں