سندھ اسمبلی میں رینجرز اختیارات سے متعلق مشرو ط قراردادمنظور ، اپوزیشن کا ا ختیارات میں ترمیم کیخلاف واک آؤٹ

رینجرز کو دہشت گرد وں‘ بھتہ خور وں اور ٹارگٹ کلرز کیخلاف کارروائی کی اجازت ‘سہولت کاراور سرکاری دفتر پر چھاپے سے قبل رینجرز کیلئے اجازت لینا لازمی ہو گا‘ قرارداد کا متن

بدھ 16 دسمبر 2015 18:38

کراچی((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16دسمبر۔2015ء) ) سندھ اسمبلی میں رینجرز کے اختیارات سے متعلق قرارداد مشرو ط طور پرمنظور کرلی گئی جبکہ رینجرز کو مشروط اختیارات دینے پر اپوزیشن ارکان نے اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔ بدھ کو سندھ اسمبلی میں رینجرز کے اختیارات سے متعلق قرارداد وزیر داخلہ انور سیال نے پیش کی جسے مشروط طور پر منظور کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

قرار داد میں شرط عائد کی گئی ہے کہ رینجرز کو سہولت کار کے خلاف کارروائی سے قبل منظوری لینا ہو گی۔ کسی سرکاری دفتر پر چھاپے سے قبل بھی تحریری اجازت لینا ہو گی۔ قرارداد میں کہاگیا کہ رینجرز دہشت گردی‘ بھتہ خور ‘ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کارروائی کرے گی۔ رینجرز اغواء برائے تاوان کیخلاف بھی کارروائی کے گی۔ سرکاری دفتر پر چھاپے کیلئے چیف سیکرٹری سندھ سے تحریری اجازت لینا ہو گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں