سندھ میں گورنرراج کی باتیں کرنے والے کڑے احتساب سے ڈررہے ہیں،اسلم ابڑو

مسلم لیگ (ن )کوئی غیرآئینی اورغیرجمہوری اقدام نہیں کریں گی،سیکرٹری اطلاعات (ن) لیگ سندھ

بدھ 16 دسمبر 2015 20:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء ) سندھ میں کوئی غیرآئینی اورغیرجمہوری اقدام نہیں کریں گے،گورنرراج کی باتیں کرنے والے اپنے کڑااحتساب سے بچناچاہتے ہیں،وزیراعظم نوازشریف جمہوریت اورجمہوری اداروں کے استحکام پریقین رکھتے ہیں،کرپشن نہیں چلنے دینگے،مسلم لیگ ن کی حکومت گورنرراج نہیں قومی اداروں کی مظبوطی کیلئے کام کررہی ہے ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑواوردیگرپارٹی رہنماؤں نے میڈیاہاؤس سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا،رینجرزکوسندھ اسمبلی سے اختیارات سے متعلق اسلم ابڑونے کہاکہ ہمیں امیدہے کہ سندھ حکومت بردباری کامظاہرہ کرتے ہوئے وفاقی اداروں کاساتھ دے گی اوررینجرزکے اختیارات میں توسیع کامعاملہ خوش اسلوبی سے طے کرلیاجائے گاوفاق کے انتہائی اقدام کی نوبت نہیں آئے گی،مسلم لیگ ن وفاق کی علامت ہے کوئی بھی آپشن ملک وقوم کی بہتری اورآئین کے دائرہ کارمیں رہتے ہوئے بروئے کارلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں