کراچی ،محافظ فورس کے شہید اے ایس آئی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

بدھ 16 دسمبر 2015 20:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء ) محافظ فورس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر رانا منور کی نماز جنازہ بدھ کو اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے ہیڈکواٹر میں اداکی گئی جس میں بڑی تعداد میں سینئر افسران و کمانڈوز نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ شہید رانا منور نوکری پر آتے ہوئے کورنگی کے علاقے میں بس کی ٹکر سے شہید ہوئے۔اے آئی جی سکیورٹی مقصود احمد اور سینئر افسران و کمانڈوز نے رانا منور کی اچانک شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے اﷲ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دیں اور لواحقیں کو اس عظیم صدمے کو براداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں