میں نے رات کو ایک خواب دیکھا ہے کہ 2016 ملک کے لیے ایک منفرد سال ثابت ہو گا ، منظور حسین وسان

کابینہ میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے ۔ کچھ ناراض دوست واپس سندھ کابینہ میں آئیں گے اور کچھ ناراض ہو کر جائیں گے ، وزیر معدنیات سندھ

بدھ 16 دسمبر 2015 22:26

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء ) سندھ کے وزیر برائے معدنیات و معدنی ترقی منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ میں نے رات کو ایک خواب دیکھا ہے کہ 2016 ملک کے لیے ایک منفرد سال ثابت ہو گا اور یہ سال پاکستان میں امن وامان کے حوالے سے ایک مثالی سال ہو گا ۔ بدھ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پیشگوئی کی کہ رینجرز کے اختیارات کا معاملہ آج خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کسی سے نہیں ڈرتی اور یہ تاثر بھی غلط ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی وجہ سے رینجرز کو اختیارات دینے کے معاملے پر کوئی تنازعہ پیدا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس معاملے میں تاخیر کا اصل سبب وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی مصروفیات ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 27 دسمبر کو پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی وطن واپسی ابھی کنفرم نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں 16 دسمبر اہم ہے ۔ سندھ کابینہ میں ممکنہ ردوبدل کے حوالے سے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کابینہ میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے ۔ کچھ ناراض دوست واپس سندھ کابینہ میں آئیں گے اور کچھ ناراض ہو کر جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں