کراچی آپریشن آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا، گزشتہ چند دنوں میں اداروں کو لڑانے کی کوشش کی گئی، وزیر اعلیٰ کو کارروائی سے متعلق بتانا غلط بات نہیں ،صوبے کے سربراہ کو پیشگی اطلاع دینے میں کوئی برائی نہیں

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کاپریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 16 دسمبر 2015 22:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 دسمبر۔2015ء) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا، گزشتہ چند دنوں میں ادارں کو لڑانے کی کوشش کی گئی، وزیر اعلیٰ کو کارروائی سے متعلق بتانا غلط بات نہیں ہے۔ وہ بدھ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ دوسرے صوبوں میں رینجرز کو اختیار کیوں نہیں دیئے جاتے، رینجرز کو جو اختیارات ہیں وہ رہیں گے،رینجرزکے کسی خصوصی اختیار میں کمی نہیں کی، اس کے تحت کارروائی کریں گے،ہمیں رینجرز پر آج بھی اتنا ہی اعتماد ہے جتنا کل تھااور آگے بھی رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے صوبوں میں رینجرز کو کرپشن کے خاتمے کا اختیار کیوں نہیں ہے، رینجرز کو ایسے معاملات میں نہ ڈالیں کہ کل ان پر تنقید ہو، رینجرز کو آئین کے تحت آئین کے تحت اختیارات دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبے کے سربراہ کو پیشگی اطلاع دینے میں کوئی برائی نہیں۔ رینجرز آپریشن پہلے کی طرح جاری رہے گا۔ پچھلے چند دنوں میں ملکی اداروں کو لڑانے کی کوشش کی گئی، ایسا کرنے والے ناکام ہو گئے ہیں،کیا دوسرے صوبوں میں کرپشن نہیں اگر رینجرز نے کرپشن ہی پکڑنی ہے تو پنجاب میں بھیجا جائے، ہم رینجرز کو تنقید سے بچانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے قرارداد لا کر اپنا وعدہ پورا کیاہے، اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو وہ پیش کرے،ہم عوام کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کرینگے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں