پشاور سانحہ میں شہید ہونے طلبہ کی یاد میں گلشن حدید میں امن ریلی

بدھ 16 دسمبر 2015 22:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) پشاور سانحہ میں شہید ہونے طلبہ کی یاد میں گلشن حدید میں امن ریلی ، اﷲ والی چورنگی پر چراغ روشن کیے گئے ، طلبہ کی یاد میں گیت پر شرکاء اپنے آنسو روک نہ سکے ، آرمی پبلک اسکول کے شہید طلبہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ؛ گلشن حدید میں آرمی پبلک اسکول کے شہید طلبہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پیٹارین ہیومن رائٹس آرگنائیزیشن کے زیر اہتمام ایک بڑی امن ریلی منعقد کی گئی جس میں گلشن حدید کے علاوہ ملحقہ علاقوں سے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، ریلی پٹارین تنظیم کے رہنماؤں احسان علی کھوسو چیئرمین ، عمران علی عباسی ضلعی صدر ملیر کی قیادت میں نکالی گئی جو L7مارکیٹ سے ہوتی ہوئی گلشن حدید کی مین اﷲ والی چورنگی پہنچی جہاں تقریب منعقد کی گئی ، اس موقع پر شرکاء نے تنظیم کے رہنماؤں کے ساتھ شہید طلبہ کی یاد میں چراغ روشن کیے اور خصوصی دعا مانگی ، اس موقع پر پیٹارین ہیومن رائٹس آرگنائیزیشن کے چیئرمین احسان علی کھوسو نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرمی پبلک اسکول کے دردناک سانحہ کو قوم کبھی بھلا نہیں پائیگی ، دہشتگردی کے خلاف قوم کا عزم اور شہید طلبہ کی یاد ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کا سبب بنے گی ، ہم شہید طلبہ کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

(جاری ہے)

عمران عباسی نے کہا کہ پشاور سانحہ نے قوم کو متحد اور منظم کردیا ہے، ہمیں مل کر تعلیم ، انسان اور امن دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے از سر نو صف بندی کرنی پڑیگی ، شہید طلبہ اور اساتذہ کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کیلئے اپنی جانیں قربان کردیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں