کراچی،اسسٹنٹ جیلر نے منصف بن کر سنٹرل جیل سے چار دہشتگردوں کو رہا کر دیا
جمعرات 17 دسمبر 2015 11:18
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 دسمبر۔2015ء ) کراچی میں اسسٹنٹ جیلر نے منصف بن کر سنٹرل جیل سے چار دہشتگردوں کو رہا کر دیا، شہریوں کے مبینہ تشدد سے ڈاکو ہلاک ہو گیا، پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں 2 گینگ وار کے کارندوں سمیت 6 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ بلال کالونی میں ڈاکووٴں کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہو گیا۔
واقعہ کے بعد شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق شہریوں کے تشدد سے ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اسکے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔ ڈاکو کو شہریوں نے جلانے کی بھی کوشش کی۔ پریڈی پولیس نے کارروائی کر کے 2 گینگ وار کے کارندے زخمی حالت میں گرفتارکر لئے۔ ڈیفنس میں 2 مختلف کارروائیاں میں 4 ڈاکووٴں کو گرفتار کر لیا گیا۔(جاری ہے)
ایس ایس پی ساوٴتھ ڈاکٹر فاروق احمد کے مطابق گرفتار ملزموں سے 4 پستولیں برآمد ہوئی ہیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ کلفٹن میں پولیس نے کارروائی کرکے پولیس اہلکار سمیت دو ملزموں کو گرفتار کرلیا جبکہ قیدیوں کو رہا کرنے پر سینٹرل جیل کے اسٹنٹ جیلر اور کلرک خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ کراچی کے علاقے کلفٹن میں زم زمہ سٹریٹ پر پولیس نے کارروائی کرکے ٹریفک پولیس اہلکار سمیت دو ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم بخت علی اور اس کے ساتھی کے قبضے سے جعلی ڈرائیونگ لائسنز اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق دوسری جانب بلدیہ سعید آباد سے گرفتار کئے جانے والے چار دہشتگردوں کو سینٹرل جیل سے رہا کرنے پر سینٹرل جیل کے اسٹنٹ جیلر کمال حسین اور کلرک ظفر کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں چار دہشتگردوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
برآمد کی اجازت دینے کی رپورٹس پر چینی کی قیمتوں میں اضافہ
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
پ*وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات
iوزیراعظم محمد میاں شہباز شریف سے گورنرسندھ کی ملاقات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا