سندھ کی 44اور پنجاب کی 57یونین کونسلز میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 17 دسمبر 2015 15:30

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔17 دسمبر۔2015ء) سندھ کی 44اور پنجاب کی 57یونین کونسلز میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ ہورہی ہے۔ضلع تھرپارکر میں23 پولنگ اسٹیشنوں پربھی پولنگ جاری ہے۔سانگھڑ اور بدین میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انتخابات پھر ملتوی کردیے گئے۔پنجاب کے 21 اور سندھ کے15اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ صبح ساڑھے 7 بجے شروع ہوئی جو شام ساڑھے 5بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

پنجاب کے 21 اضلاع لاہور، قصور، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، شیخوپورہ، ساہیوال، اٹک، بھکر،سرگودھا، فیصل آباد، گجرات، وہاڑی، بہاولنگر، چنیوٹ، گوجرانوالہ، خانیوال، سیالکوٹ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان اور نارووال کی 57 یونین کونسلوں میں پولنگ ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ کے 15 اضلاع کی 44 یونین کونسلز اور 4 ٹاؤن کمیٹیوں کے لئے پولنگ ہورہی ہے۔ جن میں خیرپور، گھوٹکی، جیکب آباد، کشمور، شکارپور، قمبرشہدادکوٹ، حیدرآباد، نوشہروفیروز، ٹنڈوالہ یار، تھرپارکر، ٹھٹھہ، سجاول، میرپورخاص، کراچی شرقی اور کراچی غربی کے اضلاع شامل ہیں۔

ان تمام اضلاع میں پولنگ کے دوران بیلٹ پیپر کی کمی، نام اور انتخابی نشان کی غلط چھپائی، بیلٹ پیپر چھیننے ، ہنگامہ آرائی اور بے امنی کے واقعات اور امیدواروں کی جانب سے تحفظات کے اظہار اور درخواستیں دائر کرنے کے پیش نظر ملتوی کئے گئے تھے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع سانگھڑ اور بدین میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات سندھ حکومت کی درخواست پر ملتوی کیے گئے ہیں ، امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے پر دونوں اضلاع میں انتخابات کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں