بھارتی فلم ”بھاجی راؤ مستانی“کو پاکستان میں نمائش کے لیے مشکلات کا سامنا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 17 دسمبر 2015 15:34

بھارتی فلم ”بھاجی راؤ مستانی“کو پاکستان میں نمائش کے لیے مشکلات کا سامنا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔17 دسمبر۔2015ء) بھارتی فلم ”بھاجی راؤ مستانی“کو پاکستان میں نمائش کے لیے مشکلات کا سامنا ہے رنویر سنگھ اور دپیکا پڈکون کی آنے والی فلم ”باجی راو مستانی“ کو ابھی تک پاکستانی سنسر بورڈ نے نمائش کا سرٹیفیکٹ جاری نہیں کیا ۔ سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن آف پاکستان ، سی بی ایف سی کے چیئرمین مبشر حسن کا کہنا ہے کہ سرٹیفیکیٹ نہ دینے کی پہلی وجہ تو یہ ہے کہ فلم ہندی میں ہے اورہمارا آرڈیننس ہندی فلموں کی نمائش کی اجازت نہیں دیتا۔

(جاری ہے)

دوسرا یہ کہ اس میں بالواسطہ طور پر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف مواد موجود ہے۔ سنسر بورڈ کا پینل ابتدائی طور پر فلم کو مسترد کر چکا ہے۔ تاہم فلم کے مقامی ڈسٹری بیوٹرز کے مطالبے پر فلم بورڈ فلم دوبارہ دیکھے گا۔ ادھر پنجاب سنسر بورڈ نے فلم کو بغیر کاٹ چھانٹ کے پاس کردیا ہے۔ صوبائی سنسر بورڈ کے سیکشن افسر کے مطابق فلم میں کچھ بولڈ مناظر ہیں۔ لیکن مجموعی طور پر باجی راو مستانی تاریخی فلم ہے جس میں کئی سبق بھی موجود ہیں۔ اس سے قبل شاہد کپور کی فلم ’حیدر‘ کو بھی پاکستان میں ریلیز کی منظوری نہیں ملی تھی جبکہ عامرخان کی بلاک بسٹر فلم ’پی کے‘ کے بعض مناظر کو فلم سے حذف کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں