کراچی: شکار پور دھماکے کے مرکزی کردار انور سے تفتیش میں اہم انکشافات

کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کا علاج سندھ کے اسپتالوں میں ہوتا ہے ۔ انور کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 دسمبر 2015 15:43

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17دسمبر 2015 ء) : شکار پور حملے کے جُرم میں گرفتار کیے گئے شکار پور حملے کے مرکزی کردار انور نے دورانٍ تفتیش تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں. انور نے بتایا کہ شکار پور حملے کی منصوبہ بندی کالعدم تحریک طالبان نے کی .

(جاری ہے)

انور کا کہنا تھا کہ حملے سے قبل میٹنگ میں 5 دہشت گرد موجود تھے اور حملے کی ذمہ داری آصف چھوٹو نامی ایک دہشت گرد کو سونپی گئی تھی جسے حملے کے بعد ہم نے نصیر آباد چھوڑا تھا ،انور نے بتایا کہ آصف چھوٹو بلوچستان کے راستے سندھ میں داخل ہوتا تھا .

انور نے ایک اور تہلکہ خیز معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کا علاج سندھ کے اسپتالوں میں ہوتا تھا. محکمہ انسداد دہشت گردی کا کہنا ہے کہ انور کی ڈائری سے دہشت گردوں سے متعلق مزید معلومات حاصل کر لی گئی ہیں. اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے 3 ٹیمیں بھی روانہ کر دی گئی ہیں.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں