کراچی : کالا پل کے قریب آئل ڈپو میں آگ لگ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 دسمبر 2015 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17دسمبر 2015 ء) : کالا پُل کے قریب آئل ڈپو میں آگ لگ گئی . تفصیلات کے مطابق آئل ڈپو میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ بھُجانے کے لیے پہنچ گئیں. فی الوقت فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں آگ بھُجانے میں مصروف ہیں تاہم آگ لگنے کی وجوہات اور آگ لگنے کے باعث ہونے والے نقصان سے متعلق اب تک کوئی خبر موصول نہیں ہوئی.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں