پیپلزپارٹی نے اپنے کالے کرتوتوں کو چھپانے کے لیے قرارداد پاس کرائی ہے ،ممتاز علی بھٹو

جمعرات 17 دسمبر 2015 16:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیراعلیٰ و گورنر سندھ سردار ممتاز علی خان بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حزب اختلاف کے شدید احتجاج کے باوجود زیپلوں نے سندھ اسمبلی سے جو قرارداد پاس کرائی ہے اس کا مقصد صرف اپنے کالے کرتوتوں کو چھپانا ہے مگر اس میں کامیاب نہ ہوسکے کیونکہ یہ قرارداد مرکزی قوانین سے انحراف ہے جیسا کہ تحفظ پاکستان کا قانون اور دہشتگردی کے روک تھام کا قانون وغیرہ اسی قرارداد کو پورے ملک نے مسترد کردیا ہے جس کی وجہ سے زیپلوں کو سندھ میں حکومت اور اسمبلی کی ممبرشپ سے مستعفی ہونا چاہیے مگر یہ اس وقت تک نہیں کریں گے جب تک انہیں بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا نہیں جائے گا یہ گذشتہ سات سالوں سے لے کر سندھ کا خون پی رہے ہیں اور اب لازمی ہے کہ ان کا کڑا احتساب ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں