فیڈریشن کے وسائل لوٹنے والا بزنس مین پینل ٹولہ دوبارہ بزنس کمیونٹی کو بے وقوف بنارہا ہے،تاجررہنماء
یو بی جی لیڈران ایس ایم منیر اور افتخار علی ملک کے خلاف غیرمہذب زبان برادشت نہیں کرینگے،منیرسلطان،سمیع خان،مہتاب چاؤلہ،دانش خان
جمعرات 17 دسمبر 2015 17:20
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء)ملک کے معروف تاجررہنماؤں اوریونائٹیڈ بزنس گروپ سندھ کورکمیٹی کے ممبرمنیرسلطان،سائٹ سپرہائی وے ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین مہتاب الدین چاؤلہ ،آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان اور پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین دانش خان نے ایف پی سی سی آئی انتخابات میں حصہ لینے والے اپوزیشن گروپ بزنس مین پینل کے صدارتی امیدوار اور رہنماؤں کی جانب سے انتخابی مہم اخلاقی دائرے میں رہ کر نہ چلائے جانے، یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اور چیئرمین افتخار علی ملک کے خلاف نازیبا، غیرمہذب زبان استعمال کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
مذکورہ رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ گزشتہ سال کے انتخابات میں بزنس مین پینل کو بدترین اور عبرتناک شکست کا سامنا رہا اور بزنس کمیونٹی نے فیڈریشن سے برسوں سے اقتدار سے چمٹے ہوئے ڈکٹیٹرز کو نکال باہر پھینکا تھا اور اب ایک بار پھر وہی مفاد پرست ٹولہ یکجا ہوکر بزنس کمیونٹی کو بے وقوف بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اقتدار کے بھوکے مخالف گروپ کے صدارتی امیدوارحاجی غلام علی چار سال پہلے بھی ایس ایم منیر اور افتخار ملک کی سپورٹ پر صدر بن چکے ہیں اور انہوں نے زندگی میں کبھی اپنے خرچ پربیرون ممالک کے اتنے دورے نہ کئے ہونگے جتنے انہوں نے چار سال پہلے فیڈریشن کا صدر بن کر کئے تھے اور فیڈریشن کے خزانے کو مفت کا مال سمجھ کر اڑایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کی حالت زار کو بدترین سطح تک پہنچانے کے ذمہ دار مخالف بزنس مین پینل کے نام نہاد لیڈران کس منہ سے بزنس کمیونٹی کے مفادات کے تحفظ کرنے کے دعوے کررہے ہیں جبکہ انہوں نے فیڈریشن کے خزانے کو خالی کرکے بزنس کمیونٹی کے نمائندہ ادارے کوبھکاری بنادیا تھا اور وہاں یہ حالت تھی کہ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے بھی پیسے نہ بچے تھے لیکن یونائٹیڈ بزنس گروپ کے پہلے منتخب صدر میاں محمدادریس ، سینئر نائب صدر عبدالرحیم جانو اور انکی پوری ٹیم نہ نہ صرف فیڈریشن کی مالی بدحالی کو دور کیا بلکہ خزانے کو دوبارہ بھردیا ہے،اس طرح یہ واضح ہوچکا ہے کہ کون فیڈریشن چیمبر کے وسائل ہڑپ کرتا تھا اور کن لوگوں کے گھروں کے کچن فیڈریشن کے پیسوں سے چلتے تھے۔ تاجررہنماؤں نے مزید کہا کہ یو بی جی کے عہدیداران نے گزشتہ سال سینیٹر عبدالحسیب خان کے تیار کردہ منشور کے مطابق بزنس کمیونٹی کی خدمت کی ہے اور ہمیں فخر ہے کہ پاکستان بھر کی بزنس کمیونٹی کے محبوب ترین لیڈرز ایس ایم منیر اور افتخار علی ملک ہیں۔انہوں نے کہا کہ یو بی جی نے ابتدائی سال میں قومی یکجہتی کی مثال قائم کرتے ہوئے پاکستان بھر کے تاجروں کو ایک پلیٹ فارم دیا ہے جبکہ یو بی جی پنجاب ریجن کے چیئرمین ایس ایم نصیر نے بھی پنجاب میں مخالفین کی نیندیں اڑا دی ہیں ،بزنس کمیونٹی کے مفادات کولوٹنے والا بزنس مین پینل پر مشتمل ٹولہ اب چہرے بدل کر بے وقوف نہیں بنا سکتا اور30کو مفاد پرستی کا رہا سہا جنازہ بھی نکل جائے گا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی