تحریک انصاف کا سندھ اسمبلی کی رینجرز اختیارات بارے قرار داد عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

عوام کو معاشی دہشتگردی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ،سندھ اسمبلی میں سہولت کاروں کو چھوٹ دینے کی قرار داد منظور ہوئی، تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی کے رکن خرم شیر زمان کا بیان

جمعرات 17 دسمبر 2015 17:48

تحریک انصاف کا سندھ اسمبلی کی رینجرز اختیارات بارے قرار داد عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی کے رکن خرم شیر زمان نے رینجرز اختیارات بارے قرار داد کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو معاشی دہشت گردی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ،سندھ اسمبلی میں سہولت کاروں کو چھوٹ دینے کی قرار داد منظور ہوئی،جس پر تحریک انصاف نے فیصلہ کیا کہ رینجرز کے حوالے سے اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی کے رکن خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف قرار داد کو سندھ اسمبلی میں پیش کرے گی جبکہ اس سے قبل سندھ اسمبلی کی قرار داد کی منظوری کے خلاف تحریک انصاف کے کارکنان نے احتجاج بھی کیا تھااور اب تحریک انصاف کی جانب سے ہی باضابطہ طور پر فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔رکن خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں سہولت کاروں کو چھوٹ دینے کی قرار داد منظور ہوئی، جس پر تحریک انصاف نے فیصلہ کیا کہ رینجرز کے حوالے سے اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو معاشی دہشت گردی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں