ایس ایم منیر پاکستان کی تاجر برادری کے لیے سرمایہ ہیں،زاہد سعید

بھائی جان کو بزنس کمیونٹی کا غیر مشروط اعتماد حاصل ہے ،باہمی اعتماد کا یہ رشتہ کسی منفی پروپیگنڈے سے کمزور نہیں ہوسکتا، کاٹی

جمعرات 17 دسمبر 2015 18:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر زاہد سعید، سینئر نائب صدر سلیم الزماں، نائب صدر سید واجد حسین، سابق صدور و چیئرمین کاٹی راشد صدیقی، زبیر چھایا، گلزار فیروز، فرحان الر حمن ،جوہر علی قندھاری ، مسعود نقی، سید فرخ مظہر، اکبر فاروقی، احتشام الدین اور دیگر سینئر ممبران نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایس ایم منیر بلا شبہہ پاکستان کی کاروباری برادری کے لیے سرمایہ ہیں، انہوں نے نہ صرف تاجروصنعت کار برادری کو متحد رکھنے کے لیے عظیم خدمات انجام دیں بلکہ ساتھ ہی مستقبل کی نئی قیادت بھی تیار کی۔

صدر کاٹی زاہد سعید کا کہنا تھا کہ کاٹی کے سرپرست اعلیٰ اور سی ای او ٹی ڈے اے پی ایس ایم منیر نے ملکی معیشت کی بہتری اور برآمدات کے فروغ کے لیے جو خدمات انجام دی ہیں ان پر پوری تاجر برادری کو فخر ہے، وہ ایک سچے پاکستانی اور کھرے بزنس مین ہیں۔

(جاری ہے)

مشترکہ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ گذشتہ کچھ عرصے سے تاجر برادری کے متفقہ رہنما ایس ایم منیر پر بے سروپا الزامات لگانے اور ان کی کردار کُشی کرنے کی ناکام کوششیں کی گئیں، ایسی تمام مزموم کوششیں حقائق سے برخلاف ہونے اور ایس ایم منیر پر بزنس کمیونٹی کے غیر مشروط اعتماد کے باعث دم توڑ گئیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے اہم ترین صنعتی علاقوں میں سے ایک کورنگی صنعتی علاقے کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے کاٹی کے فعال کردار کے پیچھے بھی ایس ایم منیر کا قائدانہ وژن ہے ، اسی طرح ایس ایم منیر کے زیر پرستی یونائیٹڈ بزنس گروپ نے فیڈریشن میں مثالی خدمات انجام دی ہیں جب کہ ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاکستانی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے ایس ایم منیر کی خدمات کا اعتراف اپنے پرائے سب ہی کرتے ہیں۔

کاٹی سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں مزید یہ کہا گیا ہے کہ تاجر و صنعت کار برادری آج بھی ایس ایم منیر کو اسی طرح اپنا متفقہ ر ہنما تسلیم کرتی ہے ، جبکہ پاکستان کے تمام اہم ادارے ایس ایم منیر کی ملک سے محبت، مخلصی ، قابلیت اور ایمانداری کی معترف اور ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ماضی میں حب الوطن اور مخلص تاجر و صنعتکاروں کا یہ رشتہ قائم تھااسی طرح آئندہ بھی باہمی محبت و اعتماد کا رشتہ یوں ہی قائم رہے گا اور کوئی پروپیگنڈہ مہم اس رشتے کو کم زور نہیں کرسکتی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں