انسداد پولیو مہم، مائیکرو پلان پر موثر عملدرآمد کرنے کی ضرور ت ہے،کمشنر کراچی

تین اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس منعقد، عالمی ادارہ صحت اور دیگر اداروں کی بریفنگ

جمعرات 17 دسمبر 2015 18:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت انسداد پولیو ٹاسک فورس کا ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں 13 دسمبر سے شروع ہونے والی چار روزہ مہم کی کار کر دگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں عالمی ادارہ صحت یونیسف اور انسداد پولیو کے لئے قا ئم بل گیٹس ادارے کے نمائندے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کو آرڈینیٹر عثمان چاچٹر ،ایڈیشنل کمشنر کراچی ون اسلم کھوسو، ای ڈی او ہیلتھ ظفر اعجاز ایمر جنسی آپریشن سینٹر اور وزیر اعلی سندھ کے پولیو سیل کے فوکل پرسن احمد علی شیخ ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اور دیگر نے شر کت کی۔

۔انھوں نے کہا یونین کونسل میڈیکل افسران کا کر دار موثر بنانے کی ضرور ت ہے۔اجلاس میں یو سی ایم اوز سے مختلف شکایات کی نشاندی کی گئی ۔

(جاری ہے)

جس کی روشنی میں مختلف یونین کونسل میڈیکل افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ بعض کاتبادلہ کر کے ان کی جگہ ذمہ دار میڈیکل افسران کا تقرر کیا جا ئے گا اس سلسلہ میں تعاون کر نے والے عالمی اداروں کے نمائندوں نے اجلاس کو مختف تجاویز دیں۔

اجلاس نے یو سی ایم او ز کے کردار کو موثر بنانے کے لئے مختلف اقدامات پر غور کیا ۔ کمشنر نے اگلے ہفتہ یو سی ایم اوز کا ایک اجلاس طلب کر لیا ہے۔اجلاس کو بتا یا گیا کہ تین اضلاع کورنگی ،وسطی اور جنوبی میں چا ر روزہ مہم ختم ہو گئی ۔مہم میں آٹھ لاکھ 54 ہزار 29 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جس میں 94 فیصد ہدف حا صل ہوا ۔آٹھ لاکھ چھ ہزار 594 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔فیصلہ کیا گیا کہ انسداد پولیو مہم کے مائکروپلان پر موثر عملدرآمد ، انکار کر نے اور رہ جانے والے بچوں پر خصوصی توجہ دینے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں