چڑیا گھر وں کی انتظامیہ کا فورم تشکیل دیا جائے ،کمشنر کراچی

جمعرات 17 دسمبر 2015 18:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء) کراچی چڑیا گھر کے لئے دوسرے شہروں اور ملکوں سے جانوروں کے تبادلہ کی کوششیں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں کمشنر کراچی کی سربراہی میں حکومت کی قائم کردہ ایڈوائزری کمیٹی نے مختلف اقدامات کئے ہیں۔ جمعرات کو سفاری پارک کے دفترمیں ایڈوائزری کمیٹی کے چئیرمین کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت ایک اجلاس میں ان اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے شعبہ اسپورٹس اینڈ ری کریشن ڈپارٹمنٹ کے سینئر ڈائریکٹر رضا عباس رضوی نے ا جلاس کو چٹریا گھر اور سفاری پارک کی بہتری کے لئے ملک کے دوسرے شہروں سے رابطہ وتعاون کی کوششوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی انھوں نے بتا یا کہ ۔لاہور اور بہاولپور سمیت مختلف شہروں کی چڑیا گھر کی انتظامیہ نے کراچی چٹریاگھر کی ا نتظامیہ کے ساتھ تعاون کر نے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

(جاری ہے)

ملک بھر کی چڑیا گھروں کی انتظامیہ کے افسران پر مشتمل فورم تشکیل دینے پر اتفاق ہوا ہے۔ جلد یہ فورم قائم کیا جائے گا۔فورم کا پہلا اجلا س کراچی میں منعقد ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ فورم کے قیام سے دوسرے شہروں سے جانوروں کے تبادلہ میں مدد ملے گی۔۔ اجلاس کو بتا یاگیا کہ دیگرملکوں کے چڑیا گھر سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ اجلاس نے فیصلہ کیا کہ جانوروں کی دیکھ بھال کر نے کی تربیت کے لئے کراچی چڑیا گھر کے دو افسران عابدہ رئیس اور عامر اسماعیل کو تربیت کے لئے سنگا پور بھیجا جائے گا جہاں وہ ماسٹر ٹرینر کی حیثیت سے تربیت حا صل کریں گے اور واپس آکر دیگر عملہ کو تربیت دیں گے۔

اجلاس نے فیصلہ کیاکہ ایڈمنسٹریٹر سے منظوری اور دیگر انتظامات کے لئے فوری کارروائی کی جائے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جانوروں کی دیکھ بھال،چڑیا گھر کی بہتری سمیت مختلف موضوعات پر کراچی یونیورسٹی کے تعاون سے انٹر نیشنل سیمینار منعقد کیا جا ئیگا۔ کمشنر نے کہا کہ انٹرنیشنل سیمینار کے انعقاد کے لئے جامعہ کراچی کے زولوجی ڈپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر ظہہیر خان کراچی یونیورسٹی میں ٹیکنیکل سیشن کے انتظامات کر یں گے اور غیر ملکی ماہرین کو مدعو کر نے میں مشاورت کریں گے۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ کراچی چٹریا گھر کی ایڈوائزری کمیٹی کے زیر اہتمام حال ہی میں قومی کانفرنس کا انعقاد اچھی کوشش تھی۔ اس سے اس شعبہ میں سرکاری اور رضاکارانہ سطح پر کا م کر نے اور جانوروں کی دیکھ بھال سے دلچسپی رکھنے والے افراد کی معلومات اور صلاحیت میں یقینا اضافہ ہوا ہو گا۔انھوں نے کہا کہ اسی طرح انٹرنیشنل سیمینار کا انعقاد بھی ایک مثبت کوشش ہو گی اس سے دنیا بھر میں کراچی چٹریا گھر کا امیج اچھا بنانے میں مدد ملے گی۔

اجلاس میں ڈائریکڑ لوکل گورنمنٹ روبینہ آصف ،سینئر ڈائریکڑ چڑیا گھر رضا عباس رضوی ،کنسلٹنٹ فہیم بیگ، سابق ڈائریکٹر چڑیا گھر ڈاکٹر اے اے قریشی، پروفیسر ظہیر خا ن، ورلڈ وائڈ فنڈ فار نیچر،آئی یو سی این، کراچی چیمبر آف کامرس کے نمائندے،سندھ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ ،محکمہ لائیو اسٹاک اور دیگر متعلقہ محکوں کے افسران نے شر کت کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں