صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں اب کافی بہتری آئی ہے،وزیراعلیٰ سندھ

سندھ پاکستان کے دوسروں صوبوں کی نسبتاً زیادہ پرامن ہے اور سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل صوبہ ہے، سید قائم علی شاہ

جمعرات 17 دسمبر 2015 21:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں اب کافی بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پاکستان کے دوسروں صوبوں کی نسبتاً زیادہ پرامن ہے اور سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل صوبہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو سویڈن اور پولینڈ کے سفیروں سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں میں کیا۔

دونوں ملاقاتوں میں وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری علم الدین بلو بھی موجود تھے۔ سویڈن کے سفیر سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں داعش کی موجودگی کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد سرگرمیوں کو نظر میں رکھتے ہوئے سندھ حکومت نے چارسنگین جرائم دہشت گردی ، ٹارگیٹ کلنگ ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کے خلاف وفاقی حکومت کے تعاون اور تما م اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ستمبر 2013سے ٹارگیٹیڈ آپریشن شروع کیا اور پاکستان رینجرز کو دہشت گردوں اور مجرموں کو پکڑنے کے لئے پولیس تعاون کنرے اور گرفتاریاں اور انوسٹیگیشن کرنے کے اختیارات دیئے گئے۔

(جاری ہے)

اسکے بعد ہم نے نیشنل ایکشن پلان پر دہشت گردی کے خلاف عملدرآمد کرتے ہوئے صوبے میں کافی حد تک امن و امان بحال کرانے میں کامیابی حاصل کی چونکہ ابھی بھی شمالی علاقہ جات اور دیگر صوبوں میں دہشتگردکاروائیاں ہورہی ہیں۔لیکن سندھ ان کے نسبتاً پر امن صوبہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی سرز مین سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ان کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے سندھ اسیمبلی سے رینجرز کے اختیارات کوی توثیق کی ہے تاکہ وہ ان چار سنگین جرائم کے خلاف بھرپور کاروائی کریں اور اسی قانون کے تحت رینجرز دہشتگردی کی معاونت کرنے والے یا انکی مالی مدد کرنے والے افراد کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ وزیراعلیٰ سے پیشگی اجازت کے ساتھ کاروائی کا اختیار دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ا ب نہ صرف مقامی افراد بلکہ بیرونی ملکوں کا بھی اعتماد بحال ہوا ہے اور صوبے میں اقتصادی سرگرمیاں مکمل زور و شور سے جاری ہیں۔ انہوں نے سویڈن کے سفیر اور دیگر یورپی ممالک کے سرمایہ کاروں کو سندھ مین سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی اور انکو حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پولینڈ سفیر۔

بعد ازاں پاکستان میں تعینات پولینڈ کے سفیر PIOTR OPALINSKIنے اپنے چاررکنی وفد اور مقامی بزنس مین مرزا اختیار بیگ کے ہمراہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی اور سندھ میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس شعبے میں ان کے ملک میں بہت مہارت موجود ہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ان کا خیرمقدم کیا اور بتایا کہ سندھ صوبے میں کوئلے کے بے شمار ذخائر موجود ہیں اور ہم اپنی انرجی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اپنے کوئلے کے ذخائر سے فائدہ اٹھانے کے لئے سرمایہ کاروں کو دعوت دے رہے ہیں ۔ انہوں نے پولینڈ کے سرمایہ کاروں کو کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ ان کو ہر ممکن حکومتی تعاون فراہم کیا جائیگا۔

پولینڈ کے سفیر نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ بہت جلد پولینڈ کے تاجروں اور بزنس کمیونٹی کے وفود کے ساتھ تشریف لائیں گے۔ تاکہ دو طرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دیتے ہوئے سندھ صوبے میں سرمایہ کاری کی جاسکے انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کو اب پہلے سے زیادہ پرامن شہر تصور کرتے ہیں یہاں پر تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پولینڈ کے سفیر کو بتایا کہ سندھ ایک زرعی صوبہ ہے اور 65فیصد سے زیادہ آبادی کا انحصار زراعت پر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ صوبہ کپاس، سوتی دھاکہ ، کپڑا ، چاول ، گندم اور پھل برآمد کرتا ہے۔ پولیش سفیر نے سندھ پاکستان سے کپاس، سوتی دھاکہ اور کپڑے سمیت دیگر زرعی اشیاء درآمد کرنے میں بھی اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے ہی پاکستان سے کپڑا درآمد کرتے ہیں اور بہت جلد ہمارا دو طرفہ تجارتی حجم بڑھ جائیگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں