کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
کے ایس ای 100 انڈیکس 394.94 پوائنٹس کے اضافہ سے 33109.54 پوائنٹس پر بند
جمعرات 17 دسمبر 2015 22:00
کراچی ۔ 17 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 دسمبر۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 394.94 پوائنٹس کے اضافہ سے 33109.54 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 394.94 پوائنٹس کے اضافہ سے 33109.54 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 286.24 پوائنٹس کی تیزی سے 19566.29 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 244.60 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 744.72 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 203.92 پوائنٹس کے اضافہ سے 16071.91 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس بھی 416.32 پوائنٹس کی تیزی سے 12109.95 پوائنٹس پر بند ہوا۔(جاری ہے)
کے ایم آئی آل شیئرز انڈیکس 156.87 پوائنٹس کے اضافہ سے 15453.86 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 337 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 232 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 92 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 13 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی نیسلے پاک کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 90 روپے کے اضافہ سے 7090 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی سودے بھی 31.75 روپے کی تیزی سے 666.75 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی رفحان میز پروڈکٹس اور مری بیوریج کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمت 462.50 روپے کی مندی سے 8787.50 روپے اور مری بیوریج کے حصص کی قیمت بھی 51.80 روپے کی کمی سے 984,20 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 7 لاکھ 30 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 34.75 روپے سے شروع ہو کر 34.19 روپے پر بند ہوئی جبکہ پاک الیکٹرون کے 88 لاکھ 31 ہزار 500 حصص کے سودے 67.61 روپے سے شروع ہو کر 67.59 روپے پر بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 14 کروڑ 21 لاکھ 82 ہزار 870 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 9 ارب 94 کروڑ 23 لاکھ 21 ہزار 328 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 68 کھرب 72 ارب 4 کروڑ 12 لاکھ 50 ہزار 22 روپے سے بڑھ کر 69 کھرب 46 ارب 84 کروڑ 51 لاکھ 11 ہزار 510 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 138 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 6 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپبنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 2 کروڑ 64 لاکھ 5 ہزار 650 حصص کا کاروبار ہوا۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
برآمد کی اجازت دینے کی رپورٹس پر چینی کی قیمتوں میں اضافہ
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
پ*وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات
iوزیراعظم محمد میاں شہباز شریف سے گورنرسندھ کی ملاقات
Uوزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی اور وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدرات صوبے میں ..
×جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان کا ٹیم کے ہمراہ کورنگی ڈیڑھ نمبر کراچی میں موجود 25 بیڈ پر مشتمل سندھ گورنمنٹ ..
سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے جوڈیشل ممبر جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سندھ گورنمنٹ اسپتال ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا