جامعہ کراچی: سالانہ جلسہ تقسیم اسناد2015 ء میں شرکت کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

جمعرات 17 دسمبر 2015 22:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 دسمبر۔2015ء) جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹرمعظم علی خان کے اعلامیے کے مطابق جامعہ کراچی میں سمسٹر سسٹم کے تحت باقاعدہ (ریگولر )طلباء وطالبات کے ”سالانہ جلسہ تقسیم اسناد“ میں شرکت کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 31 دسمبر 2015 ء تک توسیع کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تکیمل شدہ رجسٹریشن فارم اور ڈگری فارم فیس کے ساتھ 10:00 بجے صبح تادوپہر ایک بجے تک (جمعہ 12:00 بجے تک) ”کانووکیشن کیمپ آفس“ واقع سلور جوبلی گیٹ پر جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

سالانہ جلسہ تقسیم اسناد میں ان امیدواروں کو ڈگریاں عطا کی جائیں گی جنہوں نے بیچلرز(آنرز) ،بی ایس ،ماسٹرز، فارم۔ڈی اور ایم فارم کا امتحان سال2014 ء میں پاس کرلیا ہے اور وہ طلباء جن کی ایم ایس، ایم ڈی ،ایم فل ،پی ایچ ڈی،ڈی لٹ اور ڈی ایس سی کی ڈگری 2014 ء اور اس کے بعد منظور ہوچکی ہیں وہ بھی اس کانوکیشن میں شرکت کے اہل ہوں گے۔علاوہ ازیں یونیورسٹی کے مختلف کلیہ جات کے پوزیشن ہولڈرز کو گولڈ میڈل (جہاں جہاں دستیاب ہیں) بھی تفویض کئے جائینگے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں