آپریشن ضرب عضب روکا گیا تو دہشت گرد پھر سے مضبوط ہونا شروع ہو جائیں گے،71ء کی جنگ کے دوران حالات خراب ہونے کے باعث مشرقی پاکستان کے محاذ پر نہیں جا سکا،اس جنگ کوجیتنے کا کوئی موقع نہیں تھا مگر ڈھاکہ بچایا جا سکتا تھا، بنگالیوں کی نسل کشی اتنی نہیں ہوئی ہو گی جتنا شور مچایا گیا،بنگالیوں نے بھی بے پناہ پاکستانیوں کو قتل کیا
آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ و سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو
جمعرات 17 دسمبر 2015 22:51
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 دسمبر۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ و سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری رہنا چاہیے، اگر روکا گیا تو دہشت گرد پھر سے مضبوط ہونا شروع ہو جائیں گے،1971ء کی جنگ کے دوران میں بہاولنگر سیکٹر پرتعینات تھا، مشرقی پاکستان جانا تھا مگر حالات خراب ہو گئے اور فلائٹس بند کر دی گئیں جس کے باعث مشرقی پاکستان کے محاذ پر نہیں جا سکا،71ء کی جنگ جیتنے کا کوئی چانس نہیں تھا مگر ڈھاکہ بچایا جا سکتا تھا۔
وہ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دے رہے تھے۔ سابق صدرجنرل(ر)پرویز مشرف نے کہا کہ 1971ء میں جنگ جیتنا تو ممکن نہیں تھا مگر ڈھاکہ بچایا جا سکتا تھا مگر وہاں پر ہم سٹریٹجک سطح پر ناکام ہوئے ہیں، ہمارے جوان بہت ڈٹ کر لڑے تھے مگر فوج کو پوری سرحد پر پھیلادینا ایک غلط حکمت عملی تھی۔(جاری ہے)
پرویز مشرف نے کہا کہ انڈیا کی زیادہ تر فورسز ایسٹ پاکستان جا چکی تھیں اور ویسٹ پاکستان کی طرف انڈیا کی فورسز بالکل بہت کم رہ گئی تھی، ادھر انڈین فوج کمزور تھی اور ہماری بہت مضبوط تھی۔
شیخ مجیب سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شیخ مجیب بہت اچھی تقریر کرتے تھے۔ انہوں نے بنگالیوں میں مغربی کے پاکستان کے خلاف بہت زیادہ اکسایا تھا جس کی وجہ سے زیادہ تر بنگالی مغربی پاکستانیوں کے خلاف ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ بنگالی بہت اچھے لوگ تھے مگر ان کے ساتھ برابری کی سطح پر سلوک نہیں کیا گیا، بنگالیوں کو لگتا تھا کہ ساری ڈویلپمنٹ مغربی پاکستان میں ہو رہی ہے ،نیا دارالحکومت بھی مغربی پاکستان میں تعمیر کیا گیا ، جس کی وجہ سے مشرقی پاکستان کے لوگوں کو مغربی پاکستانیوں کے خلاف اکسانہ اور بھی زیادہ آسان ہو گیا تھا، بنگالیوں کی نسل کشی کے سوال کے جواب میں پرویز مشرف نے کہا کہ ہوتی ہو گی بنگالیوں کی نسل کشی مگر اتنی زیادہ نہیں جتنا کہ شور کیا جاتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی عوام کو بتانے کی ضرورت ہے کہ مشرقی پاکستان میں بنگالیوں نے بھی بے پناہ مغربی پاکستانیوں کو قتل کیا، اس قسم کے واقعات بہت زیادہ ہوئے، مشرقی پاکستان میں مغربی پاکستانیوں کے خلاف مگر ہم نے کبھی اس بات کا ذکرہی نہیں کیامتعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سوزوکی کے بعد ایک اور کمپنی کا گاڑی سستی کرنے کا اعلان
سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ،18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی: سروے رپورٹ
منعم ظفر کی قیادت میں وفد کی صوبائی وزیر سعید غنی سے ملاقات،عوامی نمائندوں کے مسائل پر گفتگو
اطالوی سفیر کی وفد کے ہمراہ صوبائی وزرا سید ذوالفقار علی شاہ اور سید سردار علی شاہ سے ملاقات
امن وامان میں ناکامی پر بلوچستان حکومت مستعفی ہوجائے، جے یوآئی
اطالوی سفیر کی وفد کے ہمراہ صوبائی وزرا سید ذوالفقار علی شاہ اور سید سردار علی شاہ سے ملاقات
ماہی گیروں کیلئے جدید ترین سہولیات سے آراستہ منصوبہ بندی کا جلد اعلان کریں گے، سید نجی عالم
شہر بھر میں پانی کی بلا تعطل فراہمی اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقداما ت کررہے ہیں ..
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
حکومت عوام کو پیپلز بس سروس کی صورت میں جدید، موثر، محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنے کے اپنے عزم ..
سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
سیکریٹری صحت سندھ جریحان اقبال بلوچ نے خسرہ کے ردعمل سے متعلق اجلاس کی صدارت کی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف