قوم سانحہ مشرقی پاکستان اورآرمی پبلک اسکول کے شہداء کو نہیں بھلا سکتی،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی
جمعرات 17 دسمبر 2015 22:57
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 دسمبر۔2015ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہاہے کہ قوم سانحہ مشرقی پاکستان اورآرمی پبلک اسکول کے شہداء کو نہیں بھلا سکتی۔قیام پاکستان کے صرف چوبیس سال کے بعد اس کے بڑے حصے کا علیحدہ ہونا بلاشبہ مسلم تاریخ کا بڑا سانحہ تھا،یہ کسی ملک وقوم کی نہیں بلکہ نظریہ پاکستان کی جنگ تھی کیونکہ برصغیر کے مسلمانوں نے اسلام اور کلمہ طیبہ کے نام پر پاکستان کے نام پر بڑی جدوجہد کے بعد علیحدہ ملک حاصل کیا تھا۔
مگر بھارت نے کبھی بھی اسے دل سے تسلیم نہیں کیا اوروطن عزیز کے خلاف سازشوں میں مصروف رہا۔بالآخر وہ 1971میں پاکستان کو دولخت کرکے اپنی سازشوں میں کامیاب ہوگیا،جس کا اعتراف خود بھارتی وزیراعظم مودی نے اپنے دورہ بنگلہ دیش میں بھی کیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے آج یوم سقوط ڈھاکہ کے موقع پرجاری اپنے پیغام میں کہاکہ مٹی کی محبت اور کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کئے گئے ملک پاکستان کو بٹوارے سے بچانے کیلئے بے شمار قربانیاں دینے والوں کو آج غدار وطن قرار دیکر پھانسیوں پر لٹکایا جارہاہے۔
اس وقت بھی بنگلہ دیش کے اسلام پسندوں پر عرصہ حیات تنگ کیا ہوا ہے۔پاکستان قائم ہونے کیلئے بنا تھا اور ان شاء اﷲ نظریہ پاکستان بھی قائم رہے گا۔اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں تاریخ کے تلخ تجربات سے سبق سیکھ کر اپنے رویوں،طرزسیاست اورحکمرانی میں تبدیلی لانی چاہئے۔ایسا نہ ہوکہ ہماری انا اور مفادپرستانہ سیاست کے نتیجے میں سقوط ڈھاکہ جیسا واقعہ دوبارہ نہ رونما ہوجائے پھر سوئے پشیمانے اور پشتاوے کے کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے ماضی سے سبق حاصل کرکے آگے بڑھنے کی سعی کرتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول پشاور جیسے سانحات سے بچنے کیلئے ضرب عضب کو جاری رکھ کر دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار