کراچی پولیس نے پینگو لین کو مجرم سمجھ کر تھانے میں بند کردیا

جمعہ 18 دسمبر 2015 11:30

کراچی پولیس نے پینگو لین کو مجرم سمجھ کر تھانے میں بند کردیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 دسمبر۔2015ء ) کراچی پولیس نے شہر قائد سے نایاب جانور پینگولین کو وائلڈ لائف حکام کے حوالے کرنے کی بجائے پولیس تھانے لے گئی۔تفصیل کے مطابق کراچی کے علاقے جمشید کالونی میں زیر تعمیر گھر کے پاس موجود جھاڑیوں سے پینگو لین ملا جسے دیکھ کر شہری خوف زدہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

شہریوں نے پولیس کا واقعے کی اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر آدھے گھنٹے کی کارروائی کے بعد پینگولین کو پکڑ لیا۔

پولیس کے جوانوں نے خوفزدہ ہو کر پینگولین کو ڈنڈوں کی مدد سے پکڑا تو پینگو لین بھی پولیس کے جوانوں کی کارروائیوں سے شدید خوفزدہ ہو گیا اور اپنے منہ کو پیٹ اور پونچھ میں چھپا لیا۔پولیس نے آدھے گھنٹے کی کڑی محنت کے بعد پینگو لین کو پکڑا اور اس کو محکمہ وائلڈ لائف حکام کے حوالے کرنے کے بجائے تھانے لے آئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں