دہشت گردی سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر ہوئی‘ حکومت

جمعہ 18 دسمبر 2015 12:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18دسمبر۔2015ء) موجودہ حکومت کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر ہوئی ہے۔ چین کا غیر ملکی سرمایہ کاری میں بڑا حصہ ہے۔ گزشتہ 5 ماہ کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں قدر بہتری آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹیٹ بنک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مالی سال 2015-16ء کے پہلے 5 ماہ جولائی سے نومبر کے دوران ایف ڈی آئی میں 540 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا اور پہلے یہ 497 ملین ڈالرز تھے۔

(جاری ہے)

ناقص ترسیلات (inflows) سے پورٹ فولیوز سرمایہ کاری میں بھی کمی آئی جس سے مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری میں 346 ملین کٹوتی ہوئی۔ ان فلوز (inflows) اور آڈٹ فلور کی بیلنس شیٹ سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کو لانے میں ناکام ہوئی۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ واحد کشش چین ہی ہے جس کا براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی اے) میں بڑا شیئر ہے۔ قبل ازیں حکومت کہتی رہی ہے کہ دہشت گردی نے ملک کا امیج خراب کیا ہے جس سے غیر ملکی سرمایہ کاری بہت متاثر ہوئی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں