رینجرز کراچی کے عوام کودہشتگردی کیخلاف تحفظ فراہم کرنے میں کردار اداکرتی رہے گی،کورکمانڈرکراچی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 18 دسمبر 2015 13:29

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔18 دسمبر۔2015ء) کور کمانڈر کراچی لیفٹینٹ جنرل نوید مختارنے کہا ہے کہ رینجرز کراچی کے عوام کودہشتگردی کیخلاف تحفظ فراہم کرنے میں کردار اداکرتی رہے گی،شہر میں رینجرز کادہشتگردی کیخلاف کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے۔کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختارنے رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور آپریشن میں حصہ لینے والے افسران سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن رینجرز کو دیے گئے خصوصی اختیارات سے ممکن ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ غیر یقینی حالات جرائم پیشہ عناصر کو تقویت دیتے ہیں‘ کراچی میں رینجرز کا دہشت گردی کے خلاف کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، کراچی میں امن رینجرز کو دیئے گئے خصوصی اختیارات سے ممکن ہوسکا ہے۔ غیر یقینی حالات جرائم پیشہ عناصر کو تقویت دیتے ہیں۔ پاکستان رینجرز کراچی کے عوام کو دہشت گردی کے خلاف تحفظ پہنچانے میں اپنا موثر کردار ادا کرتی رہے گی۔ اس موقع پر کراچی آپریشن میں حصہ لینے والے افسران نے کور کمانڈر کراچی کو آپریشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں