غیر ملکی سرمایہ کاری میں جولائی تا نومبر15.4 کروڑ ڈالر کا اضافہ
جمعہ 18 دسمبر 2015 14:27
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18دسمبر۔2015ء) پاکستان میں رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری میں مجموعی طور پر 23 فیصد اضافہ عمل میں آیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر 2015کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 15کروڑ 41لاکھ ڈالر اضافے سے 82کروڑ 49لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 67کروڑ ڈالر تھی،ان5 ماہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) 4کروڑ 30 لاکھ ڈالر(8.7فیصد) کے اضافے سے 54کروڑ2لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال 49 کروڑ 71 لاکھ ڈالرتھی۔
نومبر 2015 میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری سال بہ سال 12کروڑ 27لاکھ ڈالر کے اضافے سے 15کروڑ 73لاکھ ڈالر رہی، گزشتہ 5 ماہ میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری سے19کروڑ 38لاکھ ڈالر نکال لیے گئے جبکہ پاکستانی بانڈزپر بیرونی سرکاری سرمایہ کاری 47کروڑ 85 لاکھ ڈالر رہی تاہم گزشتہ مالی سال اس مد میں ڈھائی کروڑ ڈالر کے انخلا کے باعث غیرملکی پبلک انویسٹمنٹ سال بہ سال50کروڑ 35لاکھ ڈالرزائد ہے، مجموعی غیرملکی نجی سرمایہ کاری 50 فیصد کمی سے 34کروڑ 64 لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال 69کروڑ 58 لاکھ ڈالر رہی تھی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار