لائنزایریاپروجیکٹ کے سات افسران کی درخواست ضمانت مسترد

جمعہ 18 دسمبر 2015 16:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء)سندھ ہائی کورٹ نے لائنزایریاری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے سات افسران کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔جمعہ کوسندھ ہائی کورٹ لائنزایریاری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت گرفتار 7افسران کی ضمانت کے حوالے سے مقدمے کی سماعت ہوئی ۔درخواست ضمانت کی سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف 1200 پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور 4 ارب سے زائد روپے کا قومی خزانے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ملزمان سے مزید تفتیش ابھی باقی ہے ،لہذاملزمان کی ضمانت کی درخواست مستردکردی جائے، جس پرعدالت نے لائنزایریاری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے ڈپٹی ڈائرکٹرفرید یوسفانی ، وسیم اقبال ، شاہد عمر، عطا عباس زیدی سمیت 7 افسران کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں