آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت نائنجیریا حکومت کے ہاتھوں بے گناہ اور نہتے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف مظاہرہ

جمعہ 18 دسمبر 2015 16:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت نائنجیریا حکومت کے ہاتھوں بے گناہ اور نہتے مسلمانوں کا قتل عام اور وہاں کے قابل احترام عالم دین شیخ ذکزکی کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد میں منعقد ہوا جس سے مولانا مرزا یوسف حسین،علامہ اظہر حسین نقوی ،صغیر عابد رضوی،سید علی اوسط ،سہیل مرزا اور امامیہ اسٹوڈنٹس کے صدر یاور عباس نے خطاب کیا اور کہا کہ شیخ ابراہیم وہاں کے سینکڑوں مسلمانوں کے دل کی دھڑکن اور نائجیریا میں حقیقی اسلام کے نفاذکی جدوجہد میں مصروف ہیں ،اس تحریک کو کچلنے کیلئے نائجیریا کے بزدل افواج نے گزشتہ دنوں وہاں منعقدہ مرکزی مجلس پر حملہ کر کے شیخ ابراہیم کی اہلیہ ،ان کے صاحبزادے اور دیگر مسلمانوں کو شہید کیا ،ہم اس کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور پوری اسلامی دنیا اس واقع پر سخت برہم ہے ،عالمی برادری نائجیریا کے افواج کی اس ظالمانہ اقدام کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

عالم اسلام اور دنیا بھر کے مسلمان نائجیریا حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شیخ ابراہیم کو فوراً رہا کیا جائے تاکہ دنیا بھر میں پھیلی ہوئی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے،بعد ازاں احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں