ولادت کائنات مصطفی ﷺ تا قیامت مناتے رہیں گے ۔پیر ارشد علی القادری

جمعہ 18 دسمبر 2015 16:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) تحریک اہلسنت پاکستان سندھ کے کنونیر پیرسید ارشد علی کاظمی القادری نے کہاکہ ولادت کائنات حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ولادت کا جشن تاقیامت مناتے رہیں گے آپ کی تشریف آوری سے کائنات کا ذرہ ذرہ وجدان میں آگیا اور ظلمت کے اندھیرے چھٹ گئے اور پوری کائنات منور ہوگیا سمندر کی لہریں ہمارے پیارے رسول ﷺ کی تشریف لانے پر عقیدت سے ساحل عرب کو چوم رہی تھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک اہلنست پاکستان کے زیر اہتمام میلاد مصطفی ﷺ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ریلی میں رابطہ کمیٹی کے اراکین کے علاوہ کارکنان اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی پیر سید ارشد علی کاظمی القادری نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رسول ﷺ رحمت خدا وندی کا ذریعہ ہیں رب کائنات نے ذات پاک ﷺ کو پوری کائنات کے تمام اولین و آخرین کے لئے سراپا رحمت بنا کر بھیجا انہوں نے کہاکہ ہم سیرت طیبہ ﷺ سے دور ہوچکے ہیں جس کی وجہ ہماری زندگی میں بحرانوں کا سامنا ہے ارشد علی القادری نے کہاکہ قوم نبی ﷺ کے نظام سے وابستہ ہوکر اللہ کے حضور معافی کی طلبگار ہو تاکہ ہم پر رحمت الہی کا نزول ہو جو ہمارے لئے دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ بن سکے تحریک اہلسنت پاکستان سندھ کے کنوینر پیر سید ارشد علی کاظمی القادری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پورے ملک خصوصاً کراچی میں میلاد مصطفیﷺ کے جلوسوں اور محافلوں کو فول پروف سیکوررٹی فراہم کیا جائے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں