سندھ بھر میں چینی باشندوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے فورس بنانے کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہو سکا

جمعہ 18 دسمبر 2015 16:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18دسمبر۔2015ء) کراچی سمیت سندھ بھر میں چینی باشندوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے ریٹائڑڈ فوجیوں پر مشتمل فورس بنانے کے 15 ستمبر کے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلے پر اب تک عمل درآمد نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

سندھ بھر میں چینی باشندوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے 15 ستمبر کو وزیر اعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ایک ہزار ریٹائرڈ فوجیوں پر مشتمل فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کے بعد وزرات داخلہ سندھ کی جانب سے فورس کے قیام کے لئے آئی جی سندھ کو متعدد خطوط بھیجے گئے تاہم اب تک اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق کراچی پولیس کی جانب سے بھی چینی باشندوں کی سکیورٹی کے لئے فورس جلد سے جلد بنانے کی سفارشات بھیجی جا چکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان نے اس حوالے سے فورس بنا لی ہے، محکمہ داخلہ سندھ کے متعدد خطوط کے باوجود آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اب تک فورس کی تشکیل میں ناکام نظر آرہے ہیں، کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں چینی باشندے بڑی تعداد میں مختلف شعبوں میں کام سرانجام دے رہے ہیں جو اپنی سکیورٹی کے لئے اب تک پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز استعمال کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں