کراچی پولیس نے بارہ ربیع الاول سے متعلق سیکورٹی پلان ترتیب دیدیا

جمعہ 18 دسمبر 2015 16:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18دسمبر۔2015ء) کراچی پولیس نے بارہ ربیع الاول سے متعلق سیکورٹی پلان ترتیب دیدیا، شہر بھر میں 28 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کراچی پولیس کی جانب سے 12 ربیع الاول سے متعلق سیکورٹی پلاز ترتیب دیدیا گیا ہے، سیکورٹی پلان کے مطابق 12 ربیع الاول کو 458 جلوس نکالے جائیں گے، جبکہ 11سو زائد تقریبات منعقد کی جائینگی،شہر میں بھر میں 28 ہزار 933 پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے،جس میں 7 ایس ایس پیز، 23 ایس پیز، 106 ایس ایچ اوز سیکورٹٰ پر مامور ہونگے، جبکہ 574 موٹر سائیکل اسکواڈز اور 521 پولیس موبائلز شہر میں گشت کریں گی،دوسری جانب سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں