ڈاکٹرعاصم کیس ،سندھ ہائی کورٹ نے تفتیشی افسر کی تبدیلی اور رہائی کی درخواستیں مسترد کردیں
جمعہ 18 دسمبر 2015 16:55
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹرعاصم کیس میں تفتیشی افسر کی تبدیلی اور چیئرمین سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو رہا کرنے کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیاہے۔جمعہ کوسندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عاصم کیس کے تفتیشی افسر کی تبدیلی اور ان کی رہائی کے خلاف رینجرز افسر عنایت اللہ کی مدعیت میں دائر کردہ درخوست کی سماعت کی گئی۔
درخواست میں رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کے تفتیشی افسر کی تبدیلی کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ تفتیشی افسر کی تبدیلی غیر قانونی ہے۔جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ کیس تفتیش کے مرحلے میں ہے اس لیے عدالت مداخلت نہیں کرسکتی۔(جاری ہے)
عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کو حکم دیا کہ وہ متعلقہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں۔
واضح رہے کہ سندھ رینجرز نے چند روز قبل پولیس کی جانب سے سابق وزیر پیٹرولیم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی دہشت گردوں کے علاج کے مقدمے میں رہائی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ ایف آئی آر میں درج جرائم میں مجرم ٹھہرائے جانے کے لیے ڈاکٹر عاصم کے خلاف کافی ثبوت موجود ہیں۔درخواست میں مقدمے کے تفتیشی افسر ڈی ایس پی الطاف حسین کے خلاف کارروائی کی استدعا بھی کی گئی تھی۔رینجرز نے سندھ ہائی کورٹ میں دائر ایک اور درخواست میں ڈاکٹر عاصم کیس میں رینجرز کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری کو ہٹانے کا فیصلہ بھی چیلنج کیاتھا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت سندھ بدنیتی کی بنا پر اپنی مرضی کا وکیل تعینات کر رہی ہے، لہذا عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ وہ صوبائی حکومت کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع جاری کرے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ملک دشمن قوتیں پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں : مولانا زاہد محمود قاسمی
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
سیلز ٹیکس فراڈ کے خطرے سے نمٹنے کے لیے 2006 کے سیلز ٹیکس رولز میں نئی ترامیم کے بعد ٹیکس دہندگان کو سیلز ..
آئی ایم ایف کا نے اگلے پانچ سالوں میں ٹیکس سے جی ڈی پی کے مستحکم تناسب کا تخمینہ لگاتے ہوئے پاکستان کے ..
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کی ملاقات
صوبے میں صنعتی ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ جام اکرام اللہ دھاریجو
لانڈھی دھماکا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ سامنے آگئی
ج*پاکستان کسٹمزکا مس انوائسنگ کو کنٹرول کرنے کیلئے لائیو سسٹم کا نفاذ
!کراچی لانڈھی خود کش دھماکہ کی مذمت کرتے ہیں اسلام نے کسی بے گناہ کا خون بہانے سے سختی کیساتھ منع کیا ..
مشترکہ ملازمین جامعہ کراچی نے ایوننگ کی کلاسز کے بائیکاٹ کی غیر مشروط حمایت کردی
جامعہ کراچی اسپیشلسٹ انسٹرکٹرز کے درمیان اجلاس، تعلیمی اداروں میں ایمرجنسی رسپانس ٹرینگ شروع کرانے ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
لاہور : سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت