کراچی میں سب کے ساتھ مل کر ترقیاتی کام کریں گے،وسیم اختر

جمعہ 18 دسمبر 2015 17:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) کراچی کے نامزد میئر اور ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی میں سب کے ساتھ مل کر ترقیاتی کام کریں گے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو لندن سے کراچی واپسی پر ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ انشاء اللہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔مسئلہ حل نہ ہوا تو عدالت اور ایوانوں میں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ،پی ٹی آئی کو مل کر کام کرنے کی دعوت دیتا ہوں ۔اختیارات کے معاملات پر حکومت سے بات کریں گے اور اگر معاملہ پھر بھی حل نہ ہوا تو عوام کے پاس جائیں گے ۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں